منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر قانونی مقیم افغان تارکین وطن کی ٹریکنگ شروع، کریک ڈائون کا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کی ٹریکنگ شروع اور واپسی کیلئے سروے جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد افغان باشندوں کی ٹریکنگ اور واپسی کیلئے سروے جاری کردیا گیا ہے ۔پنجاب میں فورتھ شیڈول میپنگ میں 2ہزار 291افغان تربیت یافتہ انتہا پسندوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ افغان جیلوں سے رہا ہونے والے 541افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں کارڈ ہولڈر اور دستاویزی رجسٹرڈ افغانوں کی تعداد 2لاکھ 75ہزار سے زائد ہے جبکہ اوور سٹے اور غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غیرقانونی افغانیوں کی واپسی حکومتی پالیسی کے مطابق منظم طریقے سے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی ملک سے منسوب نہیں کر سکتے ، خودکش بمبار، مالی معاونت کار اور ماسٹر مائنڈ تینوں کو نکیل ڈالنا ضروری ہے ، اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے ، کارڈ ہولڈر اور غیرقانونی رہائش رکھنے والوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا ، کسی قسم کی دھکم پیل یا بدمزگی نہیں ہوگی۔دوسری جانب کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغان تارکین وطن کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس میں مضافاتی علاقوں میں مقیم تارکین وطن کے کوائف چیک ہوں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سندھ میں 10 لاکھ افغان موجود ہیں جن کی زیادہ تر تعداد کراچی میں مقیم ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کیا جانیوالا گرینڈ آپریشن انفارمیشن بیسڈ ہو گا ،غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے افغان باشندے ڈی پورٹ ہوں گے،اس حوالے سے حساس ادارے، پولیس اور ایف آئی اے حکام انفارمیشن شیئرنگ کریں گے، ایلین کارڈ کے حامل تارکین وطن کی بھی ملک میں موجودگی، وجوہات اور کوائف چیک ہوں گے۔نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے بھی صوبے میں مقیم غیر قانونی تارکیں وطن کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ان کا جتنا بڑا بھی کاروبار ہو انہیں یکم نومبر کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔حارث نواز نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد از خود پاکستان چھوڑ دیں، انہیں پناہ دینے پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف بھی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے کمیٹی فوری فیصلہ کرے گی، ملک بدری سے متعلق افغان قونصل کو تفصیل بتانے کی ضرورت نہیں۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں بھی غیر رجسٹرڈ افغانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، صوبے میں رجسٹرڈ افغانی باشندوں کی تعداد 7لاکھ جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد ساڑھے 6لاکھ ہے۔ حکام کے اندازے کے مطابق 5لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان خیبرپختونخوا میں موجود ہیں، سٹریٹ کرائم میں رواں سال 26افغانیوں کو پولیس نے گرفتار کیا، قتل کی واردات میں 28افغانی ملوث ہیں جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افغانیوں کی بڑی تعداد 331ملزموں کو پولیس نے پکڑا۔

مزید برآں بلوچستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 3لاکھ 27ہزار 224اور ان رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 14.3 فیصد ہے۔کمشنر افغان رفیوجی کوئٹہ کے مطابق زیادہ تر افغان مہاجر کیمپوںسے باہر رہائشی علاقوں میں سیٹلڈ ہیں، مہاجرین کی بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ اور پی او ایف کی بنیاد پر کاروبار کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے 5 مراکز قائم ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…