جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چمن بارڈر پر افغان اہلکار کی فائرنگ ،بچے سمیت 2پاکستانی شہید

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چمن بارڈر کراسنگ کے باب دوستی گیٹ پر تعینات افغان فوجی کی راہگیروں پر فائرنگ سے 12سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر کراسنگ کے باب دوستی گیٹ پر تعینات افغان فوجی نے پاکستان سے افغانستان جانیوالے راہگیروں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ زیرو لائن پر واقع آئوٹ بانڈ گیٹ پر پیش آیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیگناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے تبادلے سے گریز کیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر باہر نکالا تھا زیر علاج ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام سے اس غیر ذمے دارانہ اقدام اور لاپرواہی کی وجہ دریافت کی گئی ہے اور مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ،افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی کشیدگی سے بچنے کیلئے ذمہ داری سے کام کرنے کیلئے نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، تاہم اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے خلوص نیت اور مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…