اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 6 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔9 مئی کے واقعات، توشہ خانہ جعل سازی اور اقدامِ قتل سے متعلق 9 کیسز میں ضمانت کے کیس سے متعلق جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے، ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے 6 اور انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 3 کیسوں میں عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 کیسوں میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…