جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغان حکومت نے 12ربیع الاول حملوں کے الزامات پاکستان پر لگانا شروع کردئیے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) افغانستان نے بارہ ربیع الاول کے دن پاکستان میں حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے بجائے حکومت پاکستان پر ہی الزامات لگانے شروع کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان حکومت نے بارہ ربیع الاول کو مستونگ اور ہنگو میں حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے بجائے حکومت پاکستان پر ہی بھونڈے الزامات لگانے شروع کردیئے ہیں، یہ الزام افغان عبوری حکومت کے قریب سمجھے جانیوالے ٹوئٹر اکائونٹ المرسادکے ذریعے لگایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو داعش کے ہاتھوں قتل کروا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا کوشش کی جبکہ افغان عبوری حکومت نے داعش کی کارروائیوں سے متعلق پاکستان اور ایران سے کچھ معلومات شیئر بھی کی تھیں۔

حقیقت میں 2021میں کابل پرقبضہ ہوا تو افغان عبوری حکومت نے بگرام جیل سے داعش کے سینکڑوں جنگجوں کو رہا کردیا تھا جس سے افغانستان میں داعش کا کمزور انتظامی ڈھانچہ بار پھر مضبوط ہوگیا،اس کے علاوہ پاکستانی سرحد کے ساتھ واقع افغان صوبوں ننگر ہار،کنڑ اور نورستان میں اکثرلوگ داعش کے آلہ کاربن کر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں جبکہ پاک فوج اب تک پاکستان میں داعش کیخلاف سینکڑوں آپریشن کرچکی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان نے ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پرڈالنے کی پالیسی جاری رکھی تو بہت جلد افغانستان خطے میں دہشتگردی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…