جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کا فیصلہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمدنے تصدیق کی کہ پاکستان ہاؤس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بنائے جائیں گے،حرم کی توسیع کے سبب سعودی عرب میں موجود دو پاکستان ہاؤس منہدم کردیئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر کے مطابق دو پاکستان ہاؤسز کے حوالے سے سعودی حکومت کے ذمہ پاکستان کے سات اعشاریہ ایک(7.1) ملین ریال واجب الادا ہیں۔ انیق احمد کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انیق احمد نے کہاکہ سعودی حکام سے اراضی مل جائے تو پاکستان ہاؤسز تعمیر کرلیں گے۔انیق احمد نے کہاکہ امکان ہے کہ مکہ اور مدینہ میں دو عمارتیں مل جائیں گی۔انیق احمدنے کہاکہ پاکستان ہاؤسز کی موجودگی سے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔انہوںنے کہاکہ 2024 کا حج پاکستانیوں کے لیے بڑی تبدیلیاں لے کر ائے گا،خواتین کو آئندہ برس دو خصوصی اسکارف فراہم کیے جائیں گے۔انیق احمد نے کہاکہ ان اسکارف پر قومی پرچم بنایا جائے گا تاکہ خواتین کی بطور پاکستانی شناخت ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…