اسلام آباد: سیاسی جماعتوں نے کسی سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔کسی جج،ریٹائرڈ بیوروکریٹ،ٹینکو کریٹ کو وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر اقتدار میں نگران وزیراعظم کے لئے افرسیاب خٹک کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بزرگ سیاستدان افراسیاب خٹک اکثر سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہیں، نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا کا نام بھی زیر غور ہے۔ مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا رکن سینیٹ ہیں۔ نگران وزیراعظم بننے کی صورت میں سینیٹ کی نشست چھوڑنی پڑے گی جب کہ دو سال تک کسی بھی انتخاب نہ لڑنے کی شرط بھی رکن سینیٹ پر لاگو ہوگی۔