لندن(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے لیے پر امید ہے کیونکہ اس نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کو پاکستان کے لیے پروگرام کی منظوری دینی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کی ٹیم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطے میں ہیں اور سب کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدے کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ پیرس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔