حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

31  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں8روپے ،ہائی سپیڈڈیزل اورلائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹرقیمت میں5روپے کمی کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت8روپے کمی کیساتھ 262روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5روپے فی لٹر کمی کیساتھ 253روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں8روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 15دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پھر بھی کوشش کی گئی جتنی بھی گنجائش ہو نکال کر عوام کو دیا جائے۔اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت نے پچھلی دفعہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں30روپے کمی کی تھی اور اس میں مزید 5روپے کی کمی کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258روپے ہے اور رات 12بجے کے بعد253روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلی دفعہ12روپے کم کردی گئی تھی اور اب س میں مزید 8روپے کی کمی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت رات12بجے سے262روپے ہوگئی ہے اور یوںمجموعی طور پر 20روپے کمی کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں12روپے کی کمی ہوئی تھی اور مزید 5روپے کمی کی گئی ہے اور 150روپے 68روپے قیمت تھی اب 147روپے 68 پیسے نئی قیمت ہوگئی ہے،یوں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مجموعی طور پر17روپے کی کمی کی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے 7پیسے برقراررکھی گئی ہے اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔سحق ڈار نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیاہے اوریہ قیمتیں 15جون کو رات 12بجے تک ملک بھر میں برقرار رہیں گی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…