منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو مکمل معافی بالکل نہیں ملے گی، رانا ثناء اللّٰہ کا بڑا اعلان

datetime 27  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث پارٹی کے جن رہنماؤں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں انہیں فوجداری کارروائی سے مکمل معافی مل جائے گی۔

جنگ اخبار میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق  بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اس تاثر کی نفی کی کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ پارٹی سے علیحدگی کے اعلانات کر رہے ہیں اور جنہیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے انہیں احتساب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا چاہے پھر انہوں نے 9؍ مئی میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی منصوبہ بندی، اشتعال انگیزی اور حملوں میں ملوث تھا اسے قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، انہیں ایم پی او کے متعلقہ قانون کے تحت قیام امن کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق جن لوگوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا انہیں صرف اسلئے رہا کیا گیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کریں اور امن عامہ کی صورتحال کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اگر یہ لوگ منصوبہ بندی، اشتعال انگیزی یا 9؍ مئی کے حملوں میں ملوث تھے تو انہیں معاف کردیا جائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…