لاہور(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کیا جائے۔چودھری پرویز الٰہی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔پہلاوارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کئے گئے جبکہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا۔