جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر کردی

datetime 25  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل245 کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔جمعرات کو عمران خان نے ایڈوکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کو روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل بھی کالعدم قرار دیا جائے، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرایل غیرآئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، نواز شریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں وفاق، وزیرِ اعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت تحریک انصاف رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیرآئینی قرار دے، یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہوا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے درخواست میں استدعا کی کہ مبینہ آڈیوز کی بنیاد پر کسی شہری کے خلاف کوئی بھی کارروائی روکی جائے، غیرقانونی آڈیوز کو میڈیا پر نشر کرنے اور آگے پھیلانے سے روکنے کا حکم دیا جائے، جوڈیشل کمیشن نوٹیفکیشن اور کارروائی کا کالعدم قرار دیا جائے، متعلقہ فریقین کو گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والوں کی شناخت کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…