لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا، منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا،نوازشریف کی عدلیہ پر شدید تنقید

24  مئی‬‮  2023

لندن(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا، منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا،

بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا، بدقسمتی سے ہمارا نظام انصاف دنیا میں 140میں سے 129نمبر پر ہے، ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی،

جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا،اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے،مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…