اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شیریں مزاری کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کرکے باضابطہ اس کا اعلان کریں گی۔ قبل ازیں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی معاملے سے متعلق عمران خان سے بھی سوال کیا گیا تھا۔جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا ہےایک اور بڑی وکٹ گر گئی ۔ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں پاک فوج کیساتھ کھڑا تھا ہوں اور رہوں گا ، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا مزید حصہ نہیں بن سکتا ہے پی ٹی آئی اپنی نالائقی کی وجہ سے دوستوں کو مطمئن نہیں کر سکے اور 9مئی کے واقعے کے بعد میں افسردی ہوں ، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے ۔