ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرفتارکرنا چاہتے ہیں توصرف وارنٹ لائیں، خود گرفتاری دے دوں گا: عمران خان

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے اس کا کوئی آئیڈیا نہیں، گرفتارکرنا چاہتے ہیں تو صرف وارنٹ لائیں، خود گرفتاری دے دوں گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا مقصد پارٹی کو کمزور کرنا ہے تاکہ ہم الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، مسائل کو کلیئر کرنے کیلئے ان تک پہنچنے کی کوشش کروں گا لیکن مسئلہ ان کی طرف سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کی فوج سے کیوں مقابلہ کریں گے؟ کوئی سیاسی جماعت ایسا کیسے کر سکتی ہے؟ کوئی اپنے ملک کی فوج کو کمزور نہیں کرنا چاہتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ہو جائے عمران خان کو اقتدار میں نہیں آنا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے تشدد کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بالکل نہیں، وجہ بہت سادہ ہے، جب بھی کہا کہ احتجاج ہوگا، ہمیشہ پرامن احتجاج ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں یہ 27 واں سال ہے، ہمیشہ کہا ہے کہ آئین کے اندر، ملک کے قانون کے اندر رہیں گے، احتجاج ایک جمہوری اور آئینی حق ہے۔

علاوہ ازیں کیپٹل پولیس نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے اندر اور ارد گرد نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ وہاں مقیم ‘افراد’ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت پولیس کا ایک دستہ جمعرات کو بنی گالہ بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں رہنے والے لوگوں کی صورتحال اور سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

افسر نے کہاکہ چند پولیس اہلکار بھی گھر کے مرکزی دروازے کے قریب گئے لیکن کسی سے بات نہیں کی۔بعد ازاں پولیس کے دستے نے گھر کے آس پاس کے علاقوں اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں پر لوگوں اور سرگرمیوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا اور چیک کیا، انہوں نے کہا کہ دوروں کے نتائج سینئر کمانڈ کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…