اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان کو ملنے والی تنخواہ اورمراعات کی تفصیل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پیش کردی گئیں۔
آڈٹ حکام کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار399 روپے ہے اور انہیں سرکاری گھر اور ایک بلٹ پروف گاڑی ملتی ہے۔آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بریفنگ میں بتایا کہ چیف جسٹس کو 1800 سی سی کی ایک سرکاری گاڑی الگ سے بھی ملتی ہے، اس کے علاوہ انہیں 600 لیٹرپیٹرول اورلامحدود یوٹیلٹی سہولیات ملتی ہیں۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس کو ہاؤس رینٹ کی مد میں 98 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں اور یومیہ 8 ہزارروپیالاؤنس ملتاہے۔نورعالم خان نے اجلاس میں کہا کہ مجھے بطور چیئرمین پی اے سی صرف ایک لاکھ 87 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔