منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

فوج تنصیبات اور سلامتی کو پامال کرنےکی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی،9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اشتعال پر اکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیاجہاں اْن کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کور کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے یوم سیاہ پر مشتعل افراد، اکسانے والوں، ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اس عمل کو سبوتاژکرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…