منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جے یوآئی کا چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا دینے کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے تحت مجوزہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔صدر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ مولانا فضل الرحمن کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھرنے میں ایک لاکھ سے زائدکارکنان شرکت کریں گے، تمام صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آباد لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے قافلے ڈاکٹرعتیق الرحمان کی قیادت میں اسلام آبادآئیں گے، بلوچستان کے قافلے کی قیادت عبدالغفورحیدری اور مولاناعبدالواسع کریں گے۔ سندھ سے قافلے راشد محمود سومروکی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولاناعطاالرحمان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا چیف جسٹس آف پاکستان کے استعفے تک جاری رہے گا۔دھرنے میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کوروانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے جے یوآئی کے کارکنوں کے قافلے اتوار کو روانہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…