ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کاسروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمی افسران ،اہلکاروں کی عیادت

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سروسز ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ ) کا دورہ کر کے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھرائو سے زخمی ہونے والے پولیس افسران ،سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔

شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اورسی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی عیادت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سمیت دیگر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔شہبازشریف اور محسن نقوی نے زخمی افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی،قوم کو آپ پر فخر ہے،آپ قوم کے ہیرو ہیںجنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیئے۔جلائو، گھیرا ئواور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھرا ئوکرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…