بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جناح ہائوس پر حملہ ،3خواتین سمیت 77شر پسندوں کی تصاویر جاری ،شناخت پر 2لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حساس اداروں اور پولیس نے کور کمانڈر ہائوس /جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کی شناخت کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ شروع کردی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے 3خواتین سمیت 77شر پسندوں کی تصاویر جاری کر کے شناخت پر 2لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا ہے ۔

حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے مختلف سوشل اکائونٹس پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے کور کمانڈر ہائوس/جناح ہائوس پر حملے میں ملوث شر پسندوں کی تصاویر حاصل کی جارہی ہیں ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 77شر پسندوں کی تصاویر حاصل کر کے انہیں میڈیا میں جاری کر دیا ہے جن میں 3خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند عناصر کی شناخت کریں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں ۔ شناخت کرنے والے شخص کو 2لاکھ روپے فی کس انعام دیاجائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تصاویر نادرا کو بھجوا کر شناخت کروائی جارہی ہے ، پولیس شرپسندوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو ٹریکنگ پر لگادیا گیا، پولیس جناح ہائوس پر حملے میں ملوث 200سے زائد افراد گرفتار ہیں ، مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس مطلوب شرپسندوں کی تصاویر تمام تھانوں اور چیک پوسٹس پر بھی ارسال کردی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…