پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک،ایف آئی اےکو رپورٹ دینے کی ہدایت

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے آڈیو لیکس تحقیقات نے ایف آئی اے حکام کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کی فرانزک رپورٹ 24 مئی تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرنے اور قومی اسمبلی کا ریکارڈ عدالت کو فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔

کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف سمیت ایف آئی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے آڈیو کی فرانزک کرانے کے بعد سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کو بلانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ پہلے اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کیا یہ آڈیو ٹیپ درست ہے یا نہیں اور اس کے بعد کمیٹی یہ بھی دیکھے گی کہ کیا اس آڈیو ٹیپ کی مناسبت سے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو طلب کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اجلاس کے دوران اراکین نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی پر وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر لی ہے اور خصوصی کمیٹی نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار کی طلبی پر اپنی رائے دیں جس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ طلبی قانونی معاملہ ہے اور ہم وزارت قانون کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیر کو وزارت قانون کی رائے آنے پر دوبارہ کمیٹی غور کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی تحقیقات کی فرانزک کے لئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں فرانزک رپورٹ سے آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24 مئی طلب کر لیا گیا ہے اور آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے آڈیو لیکس پر اپنی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…