اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیاپر جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کئی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو بند کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ملک بھر میں کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی گئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔