منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

لندن میں نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکرالیں

datetime 7  مئی‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

نوازشریف لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، خرم بٹ نے کہا کہ نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا۔

خرم بٹ کے مطابق اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، نواز شریف کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔لندن پولیس کے مطابق نواز شریف لندن آفس کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…