منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجربل پر عمل درآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار ہے،سپریم کورٹ کا تحریری حکم

datetime 4  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخو د نوٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے بل پر سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بل پر عمل درآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 مئی کو سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر سے متعلق کیس کی سماعت 8 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جاچکا ہے، تاہم عدالت نے کہا کہ بل پر عمل درآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار ہے۔عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی اور سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا۔البتہ تحریری حکم نامے میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے 8 رکنی بینچ پر اٹھائے گئے اعتراض کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔تحریری حکم نامے کے مطابق مذکورہ بل کے ایکٹ بننے کے بعد داخل نئی درخواستوں پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، ان درخواستوں میں اہم آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں جس پر فریقین 8 مئی تک جامع جوابات جمع کرائیں۔حکم نامے میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بل سے متعلق قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔حکم نامے میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عدالت عظمی کا جاری کردہ حکم امتناع برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ میں اس کیس کی آئندہ سماعت 8 مئی کو ہوگی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…