منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 6 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلا ک اور چھ فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شمالی و زیرستان کے ضلع کے علاقے دیر دونی میں جمعرات کو پیش آیا ۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بڑی بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بڑے موثر طریقہ سے دہشتگردوں کے مرکز کو نشانہ بنایا جسے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تاہم فائرنگ کے دور ان بہادری سے لڑتے ہوئے چھ فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ شہداء میں حوالدار سلیم خان عمر 36سال سکنہ ٹانک ، نائیک جاوید اقبال عمر 37سکنہ ضلع کوہاٹ ، سپاہی نذیر خان عمر 26سال سکنہ ضلع بنوں ، سپاہی سید رجب حسین عمر 22سکنہ ضلع اوورکزئی اور سپاہی بسم اللہ جان عمر 22سکنہ ضلع خیبر شامل ہیں ۔آئی ایس پی کے بیان کے مطابق واقعہ کے بعد دہشتگردوں کو ختم کر نے کیلئے علاقے میں آپریشن شرورع کیا گیا ۔ بیان میں کہاگیاکہ ددہشتگردی کے خلاف پاکستان کے سکیورٹی فورسز کارروائی جار ی رکھیں گی ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے عزم کو مزید مضبوط کرینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…