اسلام آباد (این این آئی)سپیکر آفس نے سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے سپیکر کے خط پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھاتاہم رجسٹرار آفس کے زبانی احکامات پر سپیکر آفس نے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ تحریری طور پر طلب کیا گیا علاوہ ازیں رجسٹرار آفس نے سپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔
رجسٹرار آفس نے6، 10، 17، 26 اور 27 اپریل کا قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ سپیکر آفس سے مانگا ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے تاحال متعلقہ ریکارڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔