اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے دیں، شرائط سامنے رکھ کر مذاکرات نہیں کیے جاتے۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ تحفظات کے باوجود نواز شریف نے بات چیت کی اجازت دی،مذاکرات میں ن لیگ کی تجاویز تھیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ فائنل ہونا چاہیے اور بجٹ نگران حکومت کے بجائے موجودہ حکومت کو پیش کرنے دیا جائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر یہ دونوں باتیں مانی جاتی ہیں تو پھر ہفتہ بھر پہلے اسمبلیوں کو توڑنیکی کیا ضرورت ہے؟۔