منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس میں بڑی پیشرفت

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے ہٹانے کی درخواست میں اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے دلائل کے لیے وکلاء کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری محمد جنید اور آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے استدعا ہے کہ رٹ پٹیشن ساتھ لف کی ہے جو فل بینچ میں چل رہی ہے، اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔عدالت نے اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔دائر درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے 7دسمبر 2022ء کو عمران خان کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، توشہ خانہ کیحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21اکتوبر 2022ء کو عمران خان کو نااہل قرار دیا، اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے،نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…