بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

14مئی سے پہلے باقی اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کیلئے تیار ہیں‘ عمران خان

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت 14مئی سے پہلے باقی اسمبلیوں کو تحلیل کرتی ہے تو ہم پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کے لئے تیار ہیں ،اگر آپ اس کے لئے تیار نہیں ہیں تو سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پنجاب میں14 مئی کو الیکشن ہونا ہے ، ہم سپریم کورٹ میں خیبر پختوانخواہ کے الیکشن کی تاریخ کیلئے بھی جارہے ہیں

ہم دونوں صوبوں کے اندر الیکشن کرائیں گے،ہمارے جلسوں اور ریلیوں میں جو آتے ہیں وہ پر امن لوگ ہیں ، سب الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ وہاں ووٹ کی طاقت سے غصہ نکالیں گے،اگر الیکشن کی امید چلی گئی تو یہاں سری لنکا سے برا حال ہونے والا ہے ، اگر الیکشن کی امید لے لی تو جب یہ سڑکوں پر نکل آئے تو کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے، سپریم کورٹ کے پندرہ ججز سے قوم کی طرف سے اپیل کرتا ہوں خدا کے واسطے متحد ہو ں، اپنی اناء اور ذاتی لڑائی کو پیچھے کر دیں ، اپنے اندر اتحاد پیدا کریں اس ملک کو بنانا ریپبلک بننے سے بچائیں ، میرا دل کہتا ہے خدا کی ذات مجھے تب تک زندہ رکھے گا جس کے لئے میں نے ستائیس سال کوشش کی ہے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 1973کا آئین بڑی مشکلوں سے بنا تھا ، اس سے پہلے ملک ٹوٹ چکا تھا اورقوم شدید ڈپریشن میں تھی ،کوئی ذوالفقا رعلی بھٹو کو پسند کرے یا نہ کرے ان کی قیادت میں 1973ء کا آئین بنا تھا،آئین کی حفاظت کرنا قوم کی ذمہ داری ہے ، اس وقت طاقتور قانون سے اوپر ہیں ، یہ چوری کریں تو ان کے لئے این آر او ہے ،پاکستان کا انصاف کا نظام ان کو نہیں پکڑ سکتا ،ہماری جنگ یہ ہے کہ ہم نے کیسے پاکستانیوں کے بنیادی حقوق بحال کرانے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جس دن ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف رات بارہ بجے عدالتیں کھلیں اس بات کے علاوہ کبھی اپنی عدلیہ اور ججز پر تنقید نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نوے دن ہو چکے ہیں لیکن الیکشن نہیں ہوئے ، جو بارہ جماعتیں، ان کے پیچھے ہینڈلرز ہیں وہ بھی ساتھ ملے ہوئے ہیں ، یہ آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو تقسیم کرانے اور لڑائیاں کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ملک کی خاطر نہیں بلکہ انتخابات سے بھاگنے کے لئے ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جو پندرہ ججز ہیں میں آپ سے قوم کی طرف سے اپیل کرتا ہوں خدا کے واسطے متحد ہو ں،آپ کو پتہ نہیں پاکستان کتنی تباہی کے کنارے کھڑا ہے ، آئین ختم ہو گیا جسے یہ ختم کرنے جارہے ہیں اس کے بعد کیا رہ جائے گا ، اس کے بعد جنگل کا قانون رہ جائے گیا ۔

انہوں نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی کے گھر کا بکتر بند گاڑی سے دروازہ توڑا گیا ہے کس معزز معاشرے میں ایسا ہوتا ہے ، پاکستان میں آج جنگل کا قانون ہے ،ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ، اس وقت سب سے پہلے آئین کے ساتھ کھڑ ے ہوں، آپ سب جانتے ہیں نوے روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، یہ نگران حکومت غیر قانونی ہیں ، مدت پوری ہونے کے بعد نگران حکومتوں کا کیا جواز رہ گیا ہے

ان کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں ، انہوں نے الیکشن کرانے کے لئے ایک قدم نہیں اٹھایا ، الیکشن کرانے کے علاوہ انہوںں نے ہر اقدام کیا ہے ، کون ان کے پیچھے طاقت ہے جس کی وجہ سے یہ ہر قسم کا غلط کام کر رہے ہیں۔ اس وقت صرف سپریم کورٹ صرف مدد کر سکتی ہے ،یہ متحد ہونے کا وقت ہے ، اپنی اناء کو پیچھے کر دیں ، ذاتی لڑائی کو پیچھے کر دیں ، قوم آج جہاں کھڑی ہوئی ہے لوگوں کی پاکستان سے امید ہی ختم ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ ہے

کوئی بھی ادارہ آئین کے مطابق کام نہیں کر رہا ،اپنے اندر اتحاد پیدا کریں اس ملک کو بنانا ریپبلک بننے سے بچائیں ، جو مافیا اوپر بٹھا دیا گیا ہے یہ جنرل (ر)باجوہ کا تحفہ ہے اس مافیا سے ملک کو بچائیں۔ عمران خان نے کہا کہ انہوںنے چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا ،علی امین گنڈا پور سے کیا کر رہے ہیں، میں آخری پیشی پر اسلام آباد گیا تو ہمارے گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو پکڑ لیا گیا ،یہ مذاکرات بھی کر رہے ہیں ، کیا آپ مذاکرات میں سنجیدہ ہیںیا صرف دکھاوے کے لئے کر رہے ہیں

ہمیں یہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس لئے ہم سنجیدگی سے کر رہے ہیں کہ مسئلے کا حل نکال سکیں ۔ہماری منگل کے روز ٹیم مذاکرات کے لئے دوبارہ جائے گی ،اگر آپ 14مئی سے پہلے قومی اور باقی دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو ہم ملک میں قومی الیکشن کے لئے تیار ہیں ، پاکستان کی بہتری یہ ہے کہ ملک میں جتنی جلدی ہو الیکشن ہو،اسی سے استحکام آئے گا اور اتنی جلدی معیشت بہتر ہو گی، یہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے ہم بجٹ پاس کریں گے اس کے بعد قومی اور باقی دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں گے

اس میں مجھے بد نیتی نظر آرہی ہے ،آپ کہہ رہے ہیں ہم نے بجٹ پاس کرنا ہے ،الیکشن جیتیں پانچ سال کیلئے مینڈیٹ ملے پھر بجٹ بنائیں ، آپ کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں بجٹ بنانے کا کیوں پھر کوئی آپ کا بوجھ اٹھائے گا، جس نے بجٹ بنانا ہے اس کو الیکشن لڑنا چاہیے اور جیت کر آنا چاہیے ، جو جیت کر آئے گا وہ سوچ سمجھ کر بجٹ بنائے گا ،اس نے پانچ سال عوام کا سامنا کرنا ہے

آپ بد نیتی نہ کریں یہ ہمیں قبول نہیں ہے، 14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے تیار ہیں تو ہم ایک ہی روز الیکشن کے لئے تیار ہیں اگر آپ اس کے لئے تیار نہیں ہیں تو سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پنجاب میں14 مئی کو الیکشن ہونا ہے ، ہم سپریم کورٹ میں خیبر پختوانخواہ کے الیکشن کے لئے جارہے ہیںہم دونوں صوبوں کے اندر الیکشن کرائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو پیغام دے رہا ہوں پیر کے روز اسلام آباد ،پشاور اور لاہور میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں گے ،میںلاہور میں ریلی کی قیادت کروں گا، اسلام آباد میںشاہ محمود قریشی اور پشاور میں پرویز خٹک ریلی کی قیادت کریں گے، دوسرا نقطہ آئین بچائو اور پاکستان بچائو ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں واضح کہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور انتخابات سے پہلے میرا اور نواز شریف کا نام ای سی پی پر ڈالیں تاکہ یہ پھر سے نہ بھاگییں،ہم بھگوڑے بہت دیکھ چکے ہیں ، یہ الیکشن کے بعد یہی رہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میں جو طاقتور حلقے ہیں ان کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں جو ہمارے جلسوں اور ریلیوں میں آتے ہیں وہ پر امن لوگ ہیں ، سب الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ وہاں ووٹ کی طاقت سے غصہ نکالیں گے۔ لیکن اگر الیکشن کی امید چلی گئی تو یہاں سری لنکا سے برا حال ہونے والا ہے ، اگر الیکشن کی امید لے لی تو جب یہ سڑکوں پر نکل آئے تو کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے، میں کوئی ڈرا دھمکا نہیں رہا یہ میرا تجزیہ ہے ۔ہم بھی چپ کرکے بیٹھے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات برے ہیں کوئی ہڑتال نہ ہو تاکہ معیشت متاثر نہ ہو لیکن الیکشن سے بھاگیں گے تو لوگوں کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…