بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چھوٹے چھوٹے ٹکٹ دلوانے پر ریٹائرڈ بابا زحمتے کو کروڑوں ملتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بنوانے پر حاضر سروس کو کیا ملے گا؟مریم نواز کاسوال

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے

نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالی کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھنائونا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھنائونا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے ٹکٹ دلوانے پر ریٹائرڈ بابا زحمتے کو کروڑوں ملتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بنوانے پر حاضر سروس کو کیا ملے گا؟۔ ممکنہ طور پر ایک اضافی سال سروس کا۔ ۔ اپنے پسندیدہ ججوں کی ترقیاں۔۔ قاضی فائز عیسی کا حتمی حل بصورت ایک ریفرنس۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…