لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا جس میں فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ سے اس معاملے پر گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد چوہدری نے مذاکرات کے دوران چھاپے اور انتقامی کارروائیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور انتقامی کارروائیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ذرائع کےمطابق فواد چوہدری نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہورہے تھے تو پرویز الٰہی کے گھر پر انتقامی کارروائی کیوں ہوئی؟ذرائع کا بتانا ہےکہ فواد چوہدری کی ناراضی پر وزیر قانون اعظم نذیر اور وزیر ریلوے خواجہ سعد نے معاملہ سلجھانے کی یقین دہانی کرائی۔