اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کو شدید دھچکا،عالمی سطح پر اہم کیس ہار گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کو دھچکا، سرکار کی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) پی جی پی کنسورشیم لمیٹڈ کے ساتھ آپریشن اینڈ سروسز ایگریمنٹ کو ختم کرنے کی اپنی من مانی کارروائی پر لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت (لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن) میں کیس ہار گئی ہے جو ایل این جی ٹرمینل ٹو کی مالک ہے اور اسے چلاتی ہے۔

جنگ اخبار میں  خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق  26اپریل 2023 کو لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن رولز 2014 کے تحت مقرر کردہ ثالثی ٹریبونل نے پی ایل ایل کی جانب سے 14 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ ٹرمینیشن نوٹس کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پی جی پی سی اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان ثالثی میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ٹریبونل نے اسے صرف معاہدے کے خاتمے تک محدود نہیں رکھا بلکہ پی ایل ایل کو ہدایت کی کہ وہ پی جی پی سی کو اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 81 ہزار 272 ڈالرز کی رقم بھی فراہم کرے جو کہ او ایس اے کی جانب سے بھی تجویز کی گئی تھی۔

پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ (پی ایل ٹی ایل) جو بعد ازاں پی ایل ایل میں ضم ہوگئی تھی نے پی جی پی سی ایل کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا تھا اور اس کی وجہ تازہ کریڈٹ ریٹنگ گارنٹی بروقت جمع نہ کروانا بتائی تھی جو ایک کروڑ ڈالر نقد یا ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے برابر تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی جی پی سی ایل نے بعد ازاں تازہ گارنٹی جمع کروادی تھی لیکن پی ایل ایل نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…