جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے چین تک 58ارب ڈالر کے نئے ریل منصوبے کی تجویز

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی)کے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں گوادر سے سنکیانگ تک 58ارب ڈالر کے نئے ریل منصوبے کی تجویز دی گئی ہے۔چائنہ ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ گروپ کے ماہرین نے فزیبلٹی کا جائزہ لیا ہے۔

فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیو پولیٹکس کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ریل لنک قدیم سلک روڈ کنکشن کو بحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے ترین منصوبے پر 58 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،

1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دے گا۔چینی ماہرین کے مطابق حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبے کے لیے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ماہرین کے مطابق چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کے لیے کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…