شہزاد اکبر، خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں: اعظم سواتی

12  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ وکلاء آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے ،ماڈل ٹائون کا قاتل رانا ثناء اللہ بھاگتا ہوا نظر آئے،رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو ہم الیکشن کروائیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے وکلا سے کہاکہ رانا ثناء اللہ کو پیغام دے دو سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو ہم الیکشن کروائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ تم ایک لات کی مار ہو،تمہاری اوقات نہیں ہے وکلاء کے سامنے کھڑے ہونے کی۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ماڈل ٹاون کا قاتل رانا ثناء اللہ بھاگتا ہوا نظر آئے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیئے ہمارا کپتان لگا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دو تین دن میں پنجاب کے ٹکٹوں کی تقسیم مکمل ہو جائے گی،اس بار طریقہ کار کے مطابق بڑے لیڈرز کو الگ کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی میں بڑا تلخ تجربہ ملا اس لیئے عمران خان خود ہر امیدوار سے انٹرویو کر رہے ہیں اور فیصلہ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر ہو یا خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا دھبہ ہیں،ہم یقینی بنائیں گے ایسے لوگ ہمارے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…