بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی نااہلی کی صورتحال پیدا ہوئی تو حکومتی ردعمل کیا ہو گا ؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فل کورٹ کی بات کی تو چیف جسٹس سے استدعا ہو گی کہ غور کریں، وزیر اعظم کی نااہلی کی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیرداخلہ نے کہاکہ جو بھی نتائج ہوں، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،آئین مدت سے آگے جانے کی اجازت دے گا تو جائیں گے، آئین میں گنجائش نہ ہوئی تو الیکشن کسی صورت آگے نہیں جائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تین، دو، تین چار کا مسئلہ عمران کے رویئے کی وجہ سے پیدا ہوا، عمران خود کو سیاست دان کے طور پر متعارف کرائیں اور سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن پر پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں اغوا شدہ دو معصوم بچوں کی زندہ سلامت بازیابی پنجاب پولیس کی عمدہ کارکردگی کی عکاس ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ آئی پنجاب نے آپریشن کو خود لیڈ کر کے ایک عمدہ اور اعلیٰ مثال قائم کی، کچے کے علاقے کو ڈاکوئوں سے پاک کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا آپریشن قابل ستائش ہے، وفاقی حکومت پوری طرح سے اس آپریشن کے ساتھ کھڑی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس آپریشن میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، اس آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں، افسران اور آئی جی پنجاب کی فرض شناسی اور دلیری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت داخلہ وزیر اعظم کو سفارش کرے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…