بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے، سابق وزیر داخلہ

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے ہو جائے گا کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے گا یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر چلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آئین 90 دن میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے لیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلے کا وقت آ پہنچا، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے، عمران خان پر 140 مقدمے بن تو سکتے ہیں تاہم وہ نااہل نہیں ہوسکتے اور اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو، بجلی، گیس، آٹا نایاب، حکومت پر طاقت سے قبضہ، یہ ہے انکا ایجنڈا، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کا 1 سال مکمل ہوگیا، نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد، پٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا، حکومت مفتی تقی کی بات مان لے اور ملک کو سنگین حالات سے نکالے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…