جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کاانتخابات سے قبل کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وفاقی وزیر احسن اقبال دیرینہ لیگی کارکن کو منانے اس کے گھر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال ،

خواجہ وسیم بٹ اور سابق سٹی چیئرمین پیر اظہر الحسن گیلانی کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر و سابق نائب ناظم مزمل حفیظ کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے مزمل حفیظ کی جانب سے سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ نامنظور کردیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ آپ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ اس ذمہ داری کو جاری رکھیں ،ماضی میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان کا پوری طرح ازالہ کیا جائے گا اور وہ لوگ جو مفاد پرست تھے اب ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ،ہم اب پارٹی کے اصل کارکنان کو پہچان چکے ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور انشااللہ ان کے ساتھ ہی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…