لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحد مقصد دبائو بڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے، فرد واحد کی ضد کے تابع 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کروائے گئے
تو ان کے نتائج متنازعہ رہیں گے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئی حکومت اپنے انتخاب کاجواز ڈھونڈتے اپنی ٹرم اورقوم کا قیمتی وقت ضائع کر دے گی ، استحکام کے لئے غیرمتنازعہ انتخابات کا انعقاد لازم ہے ،نا اہلی اور گرفتاری سے ڈرنے کی بجائے مقدمات کاعدالت میں سامنا کریں ، سچے ھیں توڈرکیسا؟، قومی اسمبلی میں آئیں ، سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ کرکے ہی راستہ نکلے گا۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹرز کی روایت ہے ، 2صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحدمقصددبا بڑھا ئو کر نااہلی اورگرفتاری سے بچنا ہے ، فرد واحد کی ضِد کے تابع 2 صوبائی اسملیاں کے انتخابات کروائے گئے توان کے نتائج متنازعہ ہی رہیں گے ۔نتیجہً آمدہ عام انتخابات بھی متنازعہ بن جائیں گے ۔