جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے،عمران خان

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہاکہ یہ افغان سرحد پر دوستانہ افغان فوج کے حملوں کے تدارک میں بھی ناکام ہوئے، ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور لوگ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات، مغربی سرحد سے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے بیانیے میں جگہ نہیں بنا پا رہا، ان کی ساری توانائیاں این آر او ٹو اور اس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ ہیں، معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…