نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی فاسٹ باؤلر نکلے

29  ‬‮نومبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے محلے داروں نے ان کے حوالے سے کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں آرمی چیف کے محلے داروں نے گفتگو کے

دوران ان سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کیں۔رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بچپن راولپنڈی کے علاقے ڈیری حسن آباد میں گزرا، ان کا تعلق علاقے کے معروف، دینی گھرانے سے ہے، عاصم منیر کا آبائی گھر ان کی سادہ انداز زندگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنرل عاصم بچپن میں محلے میں ہی کرکٹ کھیلا کرتے تھے، انہوں نے کالج روڈ پر واقع مرکزی مدرسہ دارالتجوید سے قرآن حفظ کیا، ان کے تمام بھائی، بہنیں بھی حافظ قرآن ہیں۔مدرسہ دارالتجوید کے مہتم اعلیٰ حافظ نسیم خلیل نے بتایا کہ عاصم منیر کو 6 سے 7 سال کی عمر میں ادارے میں داخل کروایا گیا تھا جہاں والد صاحب نے انہیں قرآن حفظ کروایا۔رپورٹ میں محلے داروں نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک خاتون محلے دار نے کہا کہ عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی۔ایک شخص نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کرکٹ بھی اسی علاقے میں کھیلتے تھے اور فاسٹ بولنگ بھی بہت تیز کرواتے تھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…