بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، فواد چوہدری کا عمر فاروق کے بیان پر ردعمل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواہد چوہدری نے دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق کے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس یہ بنایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی ، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے ، تحفے خریدنے والا سامنے آگیا۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔عمرفاروق نے بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…