سینیٹر کرس وان ہالن پاکستان کی حمایت میں کھیل کر آگئے

19  اکتوبر‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر سینیٹرکرس وان ہالن نے پاکستان پر امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھی پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا کہ

صدر بائیڈن کا بیان بیساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت سے لگتا ہے کہ صدارتی بیان جان بوجھ کر نہیں دیا گیا تھا، پاکستان کے ساتھ مربوط و مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر دو طرفہ رابطوں میں اضافہ ہوا، اس سلسلے میں پاکستان میں امریکی سفیر سے بھی بات ہوئی۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی ایمرجنسی امداد میں امریکا سب سے آگے رہا، امریکا مسلسل پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے کہ کس طرح مزید مدد کی جا سکتی ہے۔امریکی سینیٹر وان ہالن نے کہا کہ عمران حکومت گرانے میں امریکی مداخلت کا الزام غلط ہے، انتخابات میں دعوی کرنا ایک طرف، لیکن ایسے الزامات میں صداقت نہیں، پچھلی پاکستانی حکومت کے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر صدربائیڈن کو خط لکھا ہے کہ ایگزیکٹوآرڈر (ٹی پی ایس)کے زریعے امریکا میں موجود پاکستانیوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دیاجائے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…