پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے حوالے سے حکومت باخبر ہے، خواجہ آصف

19  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی دیگر قیادت کے اسٹیبلشمنٹ سے روابط سے واقف ہے،وزیر اعظم دفتر سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا جس میں نئے آرمی چیف کیلئے نام تجویز کیے جاتے ہیں،پارٹی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی کمی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کا علم ہے اور پی ٹی آئی کی دوسری قیادت نے بھی چند روز قبل ملاقاتیں کی ہیں تاہم خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی چیف سے دو ملاقاتوں کی تردید کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کو ملاقات سے قبل پتا تھا مگر دونوں کے درمیان صرف ایک ہی ملاقات ہوئی ہے۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم دفتر سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا جس میں نئے آرمی چیف کیلئے نام تجویز کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا جب وقت آئیگا تو وزیر اعظم فیصلہ کریں گے مگر تحریک انصاف سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا اپنی مایوسی نکالنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا کہ ضمنی انتخابات میں حالیہ جیت کے بعد عمران خان اس پوزیشن میں ہوں گے کہ وہ اپنی حمایت کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کرسکیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بعض حلقوں کی جانب سے پس پردہ حمایت حاصل تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت مریم نواز کے حوالے کرنے کے لیے پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز مقبول ہیں مگر جلد ہی قیادت کو اپنی زندگی میں اس سمت قدم اٹھانے کا احساس ہوگا۔وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ پارٹی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی کمی ہے۔خواجہ آصف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام تک رسائی کے لیے مسلم لیگ (ن)میں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالاجی کو بروئے کار لانے کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں تک رسائی کیلئے انہی ذرائع کی ضرورت ہے جن کے بارے میں وہ معلومات رکھتے ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکرات پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…