جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں،وزیر اعظم

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیر آب ہیں جن میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں،چینی وفد کو تجویز دونگا وطن واپسی سے پہلے پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرکے جائیں۔ بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں

چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد نےXu Xianbiao Emergency Commanding Officerڈیپارٹمنٹ آف فلڈ کنٹرول، وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ، چین کی قیادت میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شیری رحمن، معاونِ خصوصی طفر الدین محمود، چیئرمین این ڈی ایم ا ے اور چیئرمین این ایف آر سی سی کے علاوہ متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد سیلاب سے متعلق ماہرین پر مشتمل ہے جو پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ کا دورہ کرکے آیا ہے،وفد پاکستان اور چین کے مابین سیلاب کی پیش گوئی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان کو قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تکنیکی معاونت فراہم کریگا ۔چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دئے ہیں اور 21 اکتوبر کواین ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان اور رپورٹ پیش کرے گا۔وزیرِ اعظم نے وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ، پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانیوں کی اس مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور چین کے عوام کی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شکر گزار ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیرِ آب ہیں جن میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات پر انکے مشکور ہیں



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…