نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں

19  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بی بیورو( نیب )نے سپریم کورٹ کے احکامات پر میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں۔سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران کان کی درخواست پر سماعت کے دوران

نیب قانون میں ترامیم کے بعد واپس ہونے والے ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام ریفرنس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں ہیں۔نیب نے تمام سابق صدور ، وزرائے اعظم، سابق وفاقی اورایڈیشنل سیکرٹریزکے خلاف کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس سے دھوکہ دہی کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کئے جائیں گے۔ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ریجنل نیب بیوروز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک ایسے تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…