بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔

دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کردیا ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر تو یہ کیس غیر مؤثر ہو گیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں یہ معاملہ زیر التوا ہے جس میں انہوں نے ٹرائل کورٹس سے رپورٹ مانگی ہے، عدالت نے کہا کہ شریک ملزم کا کیس زیر التوا ہے تو وہ معاملہ تو حل ہو جائے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا انہوں نے کہا تھا کہ یہ معاملہ اسپیشل جج سینٹرل نہیں بلکہ اسپیشل جج بینکنگ کا بنتا ہے، آرڈر کی درستگی کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے لیے عدالتی دائرہ اختیار کا تعین جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل اور بینکنگ کورٹ نے مقدمے میں نامزد شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سننے سے معذرت کر لی تھی جس پر عمران خان نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت اور پھر اسپیشل جج سینٹرل سے عبوری ضمانت حاصل کی۔ ایف آئی اے نے6 اکتوبر کو عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈ کی ایف آئی آر درج کی جس میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی،ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…