بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں‘ ایم کیو ایم پاکستان پھٹ پڑ ی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیساتھ معاہدہ کیا آج ہم پچھتا رہے ہیں، ہم حکومت چھوڑ دیں یہ کہنابہت آسان ہے جو بھی وعدے ہم سے کیے گئے پورے نہیں ہوئے۔ایک انٹرویومیں وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کیساتھ جومسائل آرہی ہیں اس کی وجوہات بھی دیکھیں پہلے دن سے ہمارے ووٹ بینک کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

ووٹ بینک توڑنے کیلئے حلقہ بندیاں اپنی مرضی سے کی گئیں ایم کیوایم کے پاس کراچی کامینڈیٹ ہے،کراچی کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں صرف ایم کیوایم نہیں ساری جماعتوں کی ہار ہے ضمنی انتخابات میں کراچی میں 8 فیصد لوگ نکلے ،تازہ الیکشن میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی ہے کیونکہ انتہائی کم ٹرن آئوٹ تھا ایم کیوایم اقتدارمیں رہی بھی ہے تومضبوط اختیارات کے بغیررہی میئر تھا تو بے اختیار تھا آج مرتضی وہاب ڈیلیور کر پارہے ہیں؟۔وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم فارغ نہیں ہو رہی کراچی کامینڈیٹ اب بھی ہمارے پاس ہے ایم کیوایم کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ہمارا مینڈیٹ توڑا اور چرایا جا رہا ہے، ایم کیوایم نے آج تک جوبھی مطالبات رکھے ہیں ایک بھی پورانہیں ہوا ہم سمجھوتہ نہیں کر رہے بلکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جا رہا ہے ہماری تالی بجانے کے کیسز ہیں باقی جماعتوں کے کیسز ختم ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں کل ساری جماعتیں ہاری ہیں ،صرف ایم کیوایم نہیں ،کراچی میں جتنی بھی جماعتوں نے حکومت کی ڈیلیورنہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آج ن لیگ پیپلزپارٹی کے کیسزختم ہوگئے ہمارے کیسز چل رہے ہیں ،اقتدار کیلئے نہیں کراچی کی بہتری کیلئے حکومت میں شمولیت کرتے ہیں، جو ہونا تھا ہو گیا ۔ انہوںنے کہاکہ کامران ٹیسوری اب گورنرہیں تاہم یہ ایشو نہیں کراچی کے ایشوحل کرنے کیلئے ہمیں دھوکا دیا جاتا ہے ہمارے دو وزیر بن گئے گورنر بھی آگیا یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا الیکشن ہارنیکاگورنرسندھ کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عمران خان کو6لاکھ میں سے50ہزارووٹ پڑناکوئی بڑی بات نہیں ،کراچی کا ووٹر یا سپورٹر کیوں نکلے،کراچی کیساتھ کیا کیا گیا ہے ہم نے ڈیلیور نہیں کیا ہماری غلطیاں ہیں جس کوتسلیم کرتے ہیں تاہم پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی ڈیلیور نہیں کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…