منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان آڈیو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں۔ عمران خان آڈیو ٹیسٹ کروائیں دعوے نہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے لیکن ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے جبکہ عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانانے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔ ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے متعلق معاملے پر جو کیا سب نے دیکھا اور عمران خان کا اب بھی بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان آڈیو کو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…