ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو کی امداد کا اعلان

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی جہاں لوگوں کے مکانات بہہ گئے اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر بحالی کے کاموں میں مصروف ہے اس موقع پر یورپی یونین نے بھی سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 7 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) امداد کا اعلان کیا۔ مذکورہ امداد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور لسبیلا میں سیلاب زدگان کی ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔پاکستان میں یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کے پروگرام کی نگران تہینی تھماناگوڈا کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں تباہی مچائی ہے جس کے باعث لوگ نہ صرف اپنی قیمتی اشیا بلکہ گھروں تک سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا یورپی یونین کی فنڈنگ ان تباہ حال علاقوں میں موجود لوگوں، جن میں خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں، کی اس مشکل وقت میں اہم مدد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…