ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ریڈیو پیارے پاکستان کی آواز اور پاکستانیت کی علامت ہے، مریم اورنگزیب

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پاکستان کا جنم ساتھ ساتھ ہوا، ریڈیو پیارے پاکستان کی آواز اور پاکستانیت کی علامت ہے،ریڈیو نے معاشرے میں اعتدال پسند رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ریڈیو کے کردار میں کمی سے معاشرے میں انتہا پسند رویے بڑھے،ریڈیو پاکستان کے سینئر فنکاروں، صداکاروں، لکھاریوں، شاعروں،

موسیقاروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق والے افراد کو خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام قیام پاکستان اور ریڈیو پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈیو پاکستان کے سینئر آرٹسٹ ہمارا اثاثہ ہیں، ہمیں ان کے ہنر اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئیسینئر آرٹسٹوں کے بغیر ہماری ڈائمنڈ جوبلی کی تقاریب مکمل نہیں ہوتیں انھوں نے مختلف کیٹیگریز میں منتخب ہونے والے افراد کو ایوارڈز بھی دئیے وفاقی وزیر اطلاعات نے سینئر آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں خراج تحسین پیش کیاتقریب میں قیام پاکستان سے اب تک ریڈیو پاکستان پر چلنے والے قومی ترانے، ملی نغموں کی جھلکیاں پیش کی گئیں اور خصوصی پرفامنسز بھی پیش کی گئیں وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی انتطامیہ اور سینئر آرٹسٹوں کو پاکستان کی سالگرہ کی مبارک پیش کی تقریب میں ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو سہیل علی خان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…