راولپنڈی ( آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ایک اور اعزاز ، یو اے ای کے اعلی ترین اعزاز آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا گیا،یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا، آرمی چیف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب، روس، ترکی، اردن اور بحرین کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے ،جہاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے ،یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا، اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ، جبکہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے قرار دیا گیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے، اور یہ تاریخی تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس سے قبگل سعودی ولی عہد نے 2022ئ میں میڈل آف ایکسلینس سے نوازا ، جبکہ بحرینی ولی عہد نے 2021ئ میں بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ، کنگ عبداللہ دوئم نے 2019ئ میں اردن کے آرڈر آف ملٹری میرٹ اردن ، 2017ئ میں ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سمیت 2018ء میں روسی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔